پاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو کی امریکی سفیر سے اہم ملاقات

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔
سفارتی اور پیپلز پارٹی کے ذرائع نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملاقات کم و بیش ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں بلاول بھٹو نے امریکی سفیر کو پاکستان میں حالیہ عام انتخابات اور اس کے بعد نئی حکومت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات ہوئی ہے۔”جیو نیوز” کے مطابق ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے مستقبل کی حکومت سازی سمیت انتخابی عمل پر بات کی ۔ پیپلز پارٹی اور سفارتی ذرائع نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے