ای پیپر

بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ، 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت

حتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ، 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کردیا۔

احتساب عدالت میں بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ، 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت میں وکیل صفائی لطیف کھوسہ اور پی ٹی آئی وکلا پیش ہوئے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی بھی پیش ہوئے،وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے گرفتاری سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے جمع کرا دیئے، وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ گرفتاری پر نیب کو چھپن چھپائی نہیں کھیلنا چاہئے،اگرگرفتاری مطلوب نہیں تو بشریٰ بی بی کی ضمانت کنفرم کردیں،بشریٰ بی بی تو ہر قانونی حق استعمال کر سکتی ہیں، احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ
محفوظ کرلیا۔
اپنے دلائل میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب قانون میں ایسی کوئی شک موجود نہیں، مظفرعباسی نے گرفتاری سے متعلق آصف علی زرداری کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کہیں نہیں لکھا کہ ملزم کو گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ جس کا حوالہ وکیل لطیف کھوسہ نے دیا، اس کو میرے عدالتی حوالے نے غلط قرار دیا ہے۔

اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ گرفتاری پر نیب کو چھپن چھپائی نہیں کھیلنی چاہیے، اگر گرفتاری مطلوب نہیں تو بشریٰ بی بی کی ضمانت کنفرم کر دیں، سابق خاتون اول تو ہر قانونی حق استعمال کر سکتی ہیں۔
احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ
محفوظ کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *