پاکستان

‘برطانیہ نے غریب ملکوں کا پیسہ لوٹنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا’

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ برطانیہ نے غریب ملکوں کا پیسہ لوٹنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا، پہلے مرحلے میں پانچ ایسے افراد کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جسے عناصر ملکی پیسہ چوری کر کے باہر لے جاتے ہیں، ایسے کرپٹ عناصر پاکستان سمیت بیشمار ممالک میں غربت اور پسماندگی کی اصل وجہ ہیں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان کئی انٹرنیشنل فورمز پر یہ مسئلہ اٹھا چکے ہیں کہ ایسے کرپٹ لوگ ہی ان ممالک میں غربت کی اصل وجہ ہیں، ان کرپٹ لوگوں نے آخر اپنے انجام کو پہنچنا ہے، پانامہ جیسے سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد خود برطانیہ میں عوام کا ایسے کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کے لئے شدید دباؤ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex