
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے ملک جتنے بحرانوں سے دوچار ہے ان سے نکل پانا کسی ایک جماعت کے بس میں نہیں، سب کو مل بیٹھنا ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز بولے عمران نیازی کے جھوٹوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ عوامی عدالت نے ایک فرد جرم عمران نیازی پر عائد کر دی ہے۔ پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے پر بہت جلد عوام اسے سزا سنائی گئی۔ عوام کے بچے بھوکے اور مزدور بے روزگار ہیں۔
انہوں نے کہا دہاڑی دار جب گھر جاتا ہے تو جیب میں پیسے نہیں ہوتے۔ عوام کی آنکھوں میں خون دیکھ رہا ہوں۔ اللہ اس ظالم حکومت سے نجات دلائے تاکہ پاکستانی عوام کے لئے مل بیٹھ کر کچھ سوچا جا سکے۔