اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اور غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،پینشن ریفارمز کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے، تخلیقی طریقہ کار اپناتے ہوئے پنشن فنڈ قائم کیا جائے، محصولات بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے جبکہ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد 9 جون 2023 کو پیش کیا جائے گا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں معاشی ٹیم کی جانب سے وزیراعظم کو بجٹ کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ مزید برآں آمدن اور محصولات کے حوالے سے اس سال کے نظر ثانی شدہ اور اگلے سال کے ٹارگٹیڈ تخمینہ جات پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کی شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متوسط اور غریب طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت کی بروقت حکمت عملی سے یوریا کھاد کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں جس سے نا صرف کسان خوش حال ہو گا بلکہ ملک زرعی اجناس میں خود کفالت کی طرف بھی بڑھے گا۔وزیراعظم نے اس امر پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ دو مہینوں میں کئی سال بعد کرنٹ اکانٹ سرپلس حاصل کیا گیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم پینشن ریفارمز کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تخلیقی طریقہ کار اپناتے ہوئے ایک پینشن فنڈ قائم کیا جائے تا کہ قومی خزانہ پر بوجھ کم کیا جا سکے اور پینشنرز کی بہترین فلاح و بہبود کو ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ محصولات بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد 9 جون 2023 کو پیش کیا جائے گ۔ اجلاس کو آگاہ کیا کہ پاکستانی معیشت مالیاتی استحکام کی جانب گامزن ہے اور مالیاتی خسارے میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ ،وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک،وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر جہان زیب خان،ملک احمد خان ،طارق پاشا،طارق باجوہ ،عطا اللہ تارڑ ،رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ،چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔
Read Next
مئی 13, 2024
سیاسی جماعتوں کا کام ہی مشکلات سے راستے نکالنا ہوتا ہے. فوا د چوہدری
مئی 13, 2024
پاکستان کی عدلیہ میرے لیے قابلِ فخر ہے، مجھے انصاف ملے گا۔ریحانہ ڈار
مئی 13, 2024
کراچی میں جاری میٹرک کے امتحانات معطل کرنے کا مطالبہ
مئی 11, 2024
روزنامہ’’ اومیگا نیوز‘‘ لاہور ،جمعۃ المبارک،10 مئی2024ء
مئی 10, 2024
عظمی بخاری کا لاہور ہائیکورٹ کے الیکٹرک بائیکس سے متعلق فیصلے پر رد عمل
مئی 10, 2024
( ایف بی آر) کاموبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ
مئی 10, 2024
پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’ آئی کیوب قمر’ کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا
مئی 9, 2024
پارٹی کا متنازعہ بیانات دینے پر شیر افضل مروت کو پارٹی معاملات سے دوررکھنے کا فیصلہ
مئی 6, 2024
عوامی مینڈیٹ کاتحفظ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔ بیرسٹرگوہرخان
مئی 6, 2024
یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی اوپن مارکیٹ سے بھی مہنگے
Related Articles
کسان اتحادکاآج یوم سیاہ منانےکااعلان
مئی 3, 2024
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
اپریل 30, 2024
ایک خاتون کےہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش
اپریل 19, 2024