شوبز

بامعنی سنیما میں کام کی خواہشمند ہوں، انکیتا لوکھنڈے

بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے بگ باس 17 میں کامیابی کے بعد اب بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔وہ فلم ’سواتنترا ویر سوارکر‘ میں سوارکر کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی۔ جو اپنے شوہر کی جنگوں کے دوران خود بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرتی ہیں۔ بھارتی میڈیا سے اپنی آئندہ آنے والی فلم پر گفتگو کے دوران انکیتا لوکھنڈے کا کہنا تھا کہ وہ با معنی سنیما میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ کسی چوہے بلی کی ریس میں شامل نہیں ہونا چاہتیں البتہ کسی اچھے کردار میں شامل ہونا ان کی خواہش ہے۔اندور سے تعلق رکھنے والی 39 انکیتا نے انڈسٹری میں اپنے دو عشروں پر مبنی کیریئر پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ بڑے اچھے انداز میں کام کرتے ہوئے 20 برس بیت گئے۔ جمعہ 22 مارچ کو ریلیز ہونے والی سواتنترا ویر سوارکر میں انکیتا کے ساتھ مرکزی رول اداکار رندیپ ہودا ادا کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex