شوبز

اداکار انوپم شیام چل بسے

ممبئی: انڈین فلموں اور ڈراموں کے مشہور اداکار انوپم شیام چل بسے . ان کی عمر 63 برس تھی۔ انوپم شیام نے انڈین ڈرامہ سیریز ”من کی آواز پرتگیا 2” میں آخری مرتبہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہزاروں خواہشیں ایسی، لگان، دل سے، بینڈتھ کوئن اور سلم ڈوگ ملینیئر جیسی شہرہ آفاق فلم میں بھی کام کیا.
بتایا گیا ہے کہ اداکار انوپم شیام کے کچھ دنوں سے ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے.
ڈاکٹروں کے مطابق انوپم شیام کے پھیپھڑوں اور گردوں نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ انھیں ہائی شوگر کا عارضہ تھا جو ان کے اندرونی اعضا پر اثر انداز ہوا اور موت کا باعث بنا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: