
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ باضمیر انسان اسرائیل اور امریکا کے مظالم دیکھ رہا ہے،
بہت سے لوگوں کو حماس کی حمایت کرتے ڈر لگتا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہغزہ میں انسانی المیہ شروع ہو چکا، بیماریاں پھوٹ رہی ہیں.، غزہ میں پانی اور بجلی بند ہے، محاصرہ کیا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیلی دباؤ پر آدھا سچ کہا، اقوامِ متحدہ نے عراق، ویتنام، افغانستان کے مسائل بھی حل نہیں کیے۔غزہ میں انسانی المیہ شروع ہو چکا ہے، بیماریاں پھوٹ رہی ہیں، اسرائیل پر حملہ کیا اس کے کئی اسباب موجود تھے، حماس کو خبر ملی تھی کہ اسرائیل بڑا حملہ کرنے والا ہے۔