پاکستانتازہ ترین

بابر سلیم خیبرپختونخوا اسمبلی کے 16 ویں اسپیکر منتخب

سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی 89 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو رہا ہے، اسپیکر کے عہدے کے لیے ووٹنگ کے بعد گنتی مکمل ہو گئی ہے اور نتائج کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی 898 ووٹ لے کر نئے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔

ان کے مدمقابل اپوزیشن کے احسان اللہ میاں خیل نے 17 ووٹ حاصل کیے۔بابر سلیم خیبرپختونخوا اسمبلی کے 16 ویں اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔

بابر سلیم سواتی ایبٹ آباد پی کے 53 سے 35 ہزار 213 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، وہ پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار تھے اور بعدازاں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔

اسپیکر خیبرپختونخوا منتخب ہونے کے بعد مشتاق غنی نے بابر سلیم سواتی سے عہدے کا حلف لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex