پاکستانتازہ ترین

اے این پی کے رہنما ملک عبید اللہ کاسی کا بے دردی سے قتل

کوئٹہ۔ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کے ممبر ملک عبیداللہ کاسی کو اغوا کاروں نے تاوان نہ ملنے پر بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا .ان کا جسد خاکی کچلاک کے قریبی علاقے سرانان کے پہاڑی علاقے سے ملا ۔اے این پی نے ملک عبیداللہ کاسی کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عبید اللہ کاسی کو نامعلوم اغوا کاروں نے قتل کردیا ، انہیں 26 جون 2021 کو نامعلوم مسلح اغواکاروں نے ان کے گھر کے قریب کلی کتیر سے گن پوائنٹ پر اغوا کیا تھا۔
پشتون ایس ایف نے بیان میں اے این پی کے ملک عبیداللہ کاسی کے اغٍوا اور قتل پر حکومتی اداروں کو شدید تنقید کانشانہ بنایا اور حکومتی اداروں کوقتل و واقعات کا ذمہ دار قرار دیا انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عبید اللہ کاسی کا قتل پولیس کی ناکامی اور حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے . آئے روز ایسے واقعات ہو رہے ہیں جن پر قابو نہیں پایا جا رہا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے