پاکستان
ایک دن میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں 200روپے اضافہ،فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں200روپے اضافہ ہو گیا ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک سال میں مہنگائی کا ایسا طوفان آیا ہے کہ ہر طبقے کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آٹے کی قیمت 2ہزار800 اور خیبر پختونخوامیں 3ہزار400 روپے ہو گئی ہے۔