تازہ ترینشوبز

ایوارڈز تقریب میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا سونیا حسین

سونیا حسین نے کہاکہ ایوارڈز تقریب میں نہیں جاتی، کیوں کہ وہاں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔سونیا حسین 2021 میں لکس سٹائل کی ایوارڈز کی نامزدگیوں پر اظہار افسوس کر چکی ہیں، اس وقت انہوں نے اپنے ڈرامے مقبول ڈرامے ’سراب‘ کو ایک بھی نامزدگی نہ ملنے پر سونیا حسین نے انسٹاگرام سٹوریز میں برہمی کا اظہار کیا تھا۔اس وقت سونیا حسین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سٹوریز میں لکھا تھا کہ وہ اس بات سے افسردہ ہیں کہ ’سراب‘ جیسے ڈرامے کو ایوارڈ کے لیے ایک بھی نامزدگی نہیں ملی.

اداکارہ نے ایوارڈز تقریب میں اداکاراؤں کے لباس اور فیشن پر تنقید کے حوالے سے کہا کہ لوگوں کے اعتراضات فضول ہیں، ہر کسی کی اپنی مرضی ہے کہ وہ کس طرح کا سٹائل اور فیشن کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ لکس سٹائل ایوارڈز ہوتا ہے کہ سٹائل اور فیشن کے لیے ہے، اس لیے ہر کوئی اپنی اپنی مرضی کے مطابق فیشن اور لباس کرتا ہے۔ ایوارڈز تقریب میں منفرد لباس، فیشن اور سٹائل کرنے والے ہر اداکار اور اداکارہ کی اپنی مرضی ہوتی ہے، اس لیے جسے جو چیز اچھی لگتی ہے، وہ وہی کرتا ہے اور ان پر اعتراضات فضول ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *