پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات میں حکومت سے علیحدگی کا معاملہ زیر غور نہیں آیا۔ پرویز الہی

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں۔ آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات میں حکومت سے علیحدگی کا معاملہ زیر غور نہیں آیا۔

لاہور میں ایم کیو ایم کے وفد عامر خان اور وسیم اختر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ اپوزیشن نے ابھی باورچی خانے میں سامان جمع کیا ہے ۔پکا نہیں ۔ابھی تیار ہو لینے دیں کیا ہمیں کچا کھلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے علیحدگی سے متعلق بات نہیں ہوئی ابھی دو سال باقی ہیں۔ ایم کیو ایم ہمارے ساتھ حکومت میں اتحادی ہے۔ حکومت کے پاس جانے سے قبل آپس میں بات چیت کی ہے۔ ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر آواز اٹھائی اور خراب چیزوں کو ٹھیک بھی کرایا۔

عامر خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں لیکن فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔ چودھری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے ان کے پاس آئے تھے۔ چودھری شجاعت نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر ایم کیوایم کے کارکنان پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d