شوبز

ایمن خان شوہر اور بیٹی کے ہمراہ سیر سپاٹے پر نکل گئیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنے نئے پسندیدہ تفریحی مقام کے بارے میں بتایاہے۔
ایمن خان آج کل وادیٔ ہنزہ کی سیر پر ہیں، انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فیملی کے ساتھ نئی خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے


ان تصاویر میں اداکارہ اور ان کے شوہر و اداکار منیب بٹ اور بیٹی امل منیب کے ساتھ باتیں کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو میں ایمن نے ہوٹل کےکمرے کی ایک جھلک دکھائی ہے جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ ٹھہری ہوئی ہیں۔
انہوں نےیہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ان کی نئی پسندیدہ جگہ ہے۔‘
اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اس پوسٹ کو 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *