تازہ ترینکھیل

ایمانداری سے کہوں تو اب تک ہم نے اپنا زبردست کھیل پیش نہیں کیا مکی آرتھر

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ’ایمانداری سے کہوں تو اب تک ہم نے اپنا زبردست کھیل پیش نہیں کیا ہے.

اس پچ پر تقریبا 300 رنز بن سکتے تھے، ہم نے مناسب رنز نہیں بنائے، ہماری باؤلنگ تو اچھی تھی مگر ہم رنز کے معاملے پر پیچھے رہ گئے۔ بیٹنگ میں ہم کوئی شاندار کارکردگی نہیں دکھا سکے، اس کی وجہ نا مناسب کوشش تھی یا نا مناسب تیاری تھی مگر ہم اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کر سکےـ

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے کھیل میں چنئی کی عوام لاجواب تھی، تربیتی سہولیات اور خاص کر یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔

آنے والے میچز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت تیزی سے کھیل میں واپس آنا ہے اور آنے والے 3 میچز پر توجہ دینی ہے، ہمیں اپنی ٹیم میں موجود خامیوں کی نشاندہی کر کے بہت سے شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے