پاکستانسیاست

ایف بی آر ٹیکس حصول کیلئے کوششوں کو بڑھائے:اسحاق ڈار

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیم پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے۔

وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو کی زیر صدارت ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی کے حوالے سے فنانس ڈویژن میں اجلاس ہوا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا، چیئرمین ایف بی آر، اور فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کے دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے جولائی 2022 سے مارچ 2023 کے ایف بی آر کے ریونیو اہداف اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex