پاکستان

ایف آئی نے صحافی عامر میر اور عمران شفقت کو ضمانت پر چھوڑ دیا

لاہور: ایف آئی اے نے سنیئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت کی گرفتاری کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کردی جس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ دونوں صحافیوں کو پہلے سے درج مقدمات کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا۔دونوں کے خلاف اعلی ججز،پاک فوج اور خواتین سے متعلق تضحیک آمیز رویے پر مقدمات درج ہوئے تھے
۔دونوں نے اپنے چینلز سے ایسے پیغامات اور پروگرام نشر کیےجس سے قومی سلامتی کے اداروں اعلی عدلیہ کے بنیاد کو کمزور کرکے عوام کے ان اداروں پر اعتماد کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔دونوں ملزموں کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے تاہم ابھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔ملز موں کے خلاف مزید ثبوت اکھٹے کرکے چالان عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے