پاکستان

ایف آئی اے نے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا سمیت 8 ارکان کو طلب کرلیا

کراچی : وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے )کی جانب سے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا سمیت 8 ارکان کونوٹسز جاری کرکے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔ایف آئی اے کا نوٹس ناصر شاہ، سعید غنی، نفیسہ شاہ، قادر پٹیل، شاہدہ رحمانی، ناز بلوچ، شہلا رضا، قادر مندوخیل کو جاری کیا گیا ۔
پیپلزپارٹی رہنما نفیسہ شاہ نے بتایا کہ ارکان کو چیف جسٹس کے خلاف تقریر کرنے کے کیسز میں نامزد ایک شخص کی جانب سے میسج موصول ہونے پر طلب کیا گیا ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاارکان کو ایف آئی اے کی جانب سے پیکا قانون کے تحت نوٹسز جاری کرکے طلب کیا گیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے ترجمانوں اور رہنماوں کو خاموش کروانے کے لئے ریاستی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔کسی شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر مسیج موصول ہونا جرم ثابت نہیں کرتا نہ ہی پیکا قانون لاگو ہوتا ہے۔سیاسی رہنماوں کو ہزاروں کی تعداد میں مسیج موصول ہوتے ہیں۔ اگر میسج موصول ہونے کو کرمنلائیز کیا جائے گا تو پوری دنیا جیل میں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *