پاکستانتازہ ترین

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا پہنچ گئے

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر سری لنکا میں اماویہ ڈیم اور بجلی گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کا یہ دورہ مختصر دورانیے کا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2008ء کے بعد کسی ایرانی صدر کا یہ پہلا دورۂ سری لنکا ہے۔یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر 22 اپریل کو پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے اور وہ دورہ مکمل کر کے 24 اپریل کو کراچی سے واپس روانہ ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex