ایران ،انڈونیشیا کا مقامی کرنسی میں تجارت کرنے پر اتفاق
دونوں ممالک کا دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے11معاہدوں اور دستاویزات پر دستخظ
تہران (نیوزایجنسی )صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران اور انڈونیشیا اپنی تجارت کی مالیت کو 20 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں .
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دونوں ملک قومی کرنسیوں کے ذریعے ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سیاسی و اقتصادی ایرانی وفد صدر کی سربراہی میں انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر موجود ہے، ایرانی صدر نے یہ بات اپنے انڈونیشین ہم منصب کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کی۔ایرانی صدر نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے لیے مختلف دستاویزات پر دستخط سے تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے فریقین کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔ابراہیم رئیسی اور ان کے ہم منصب کی موجودگی میں ایران اور انڈونیشیا کے اعلیٰ حکام نے ترجیحی تجارت، ویزوں کی منسوخی، ثقافتی تبادلوں، ادویات سازی کی مصنوعات کی نگرانی، سائنس و ٹیکنالوجی، تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے 11 دستاویزات اور معاہدوں پر دستخط کیے۔