بین الاقوامیتازہ ترین

ایرانی صدرکی تقریر کے دوران اسرائیلی سفیرکو سکیورٹی نے انہیں باہر نکال دیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران اسرائیلی سفیر نے شور شرابا کرنا شروع کر دیا جس پر سکیورٹی نے انہیں باہر نکال دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے ایرانی صدر ابراہم رئیسی خطاب کر رہے تھے کہ اسرائیلی سفیر جلعاد اردان اچانک اپنی نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے اور ایک پوسٹر لہراتے ہوئے شور کرنا شروع کر دیا۔

ایرانی صدر نے بغیر کوئی نوٹس لئے اپنی تقریر جاری رکھی، انتظامیہ نے سکیورٹی طلب کر لی جس نے اسرائیلی سفیر جلعاد اردان کو حراست میں لیا اور ہال سے باہر نکال دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *