پاکستانتازہ ترین

ایدھی ایئر ایمبولینس بیڑے میں 3 جہازوں کا اضافہ کررہے ہیں،فیصل ایدھی

ایدھی فانڈیشن اپنے ایئر ایمبولینس کے بیڑے میں مزید 3 جہاز شامل کرے گا جس میں دو امریکی اور ایک روسی جہاز ہوگا۔

پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس بیڑے میں 3 جہازوں کا اضافہ کررہے ہیں، جس کے بعد تعداد 5 ہو جائے گی، اس کے علاوہ بیڑے میں ایک ہیلی کاپٹر بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فانڈیشن کا ایک نیا سینٹر پنجاب میں بھی بنائیں گے، میرا بیٹا سعد بھی تربیت حاصل کر کے پائلٹ بن چکا ہے، 3 نئے جہازوں کے بعد ایدھی فانڈیشن کے بیڑے میں 5 ایئر یمبولینسز ہو جائیں گی۔

فیصل ایدھی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اینٹونوو 2 روس سے لیں گے جو یوکرین کا بنایا ہوا ہے، یہ جہاز ڈیزاسٹرز (آفات) میں استعمال ہوتا ہے، اس میں 6 بیڈز لگ سکتے ہیں، اس جہاز کی خاصیت یہ ہے کہ اسے زلزلے سے متاثرہ علاقوں اور کچے علاقوں میں بھی لینڈ کرایا جاسکتا ہے۔ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ اینٹونوو 2 فصلوں کی کٹائی اور انہیں ٹڈی دل سے بچانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، ایوی ایشن فیول مہنگا ہوچکا ہے تاہم اس میں 92 ہائی آکٹین فیول استعمال ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex