
وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہناہے اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، عدم اعتماد لانے کا دعوی کرنے والے لاکر دکھائیں، ان کو شکست ہوگی، یہ لوگ عدم اعتماد کیلئے بندے نہیں لاسکتے، مارچ میں کس کو لے کر آئیں گے، پوزیشن اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو دے، اپنے بندے پورے کرے، ان کی سیاست 50 دن کی رہ گئی ہے.
عمران خان کی ایک منتخب حکومت ہے وہ مقابلہ کرنے والا شخص ہے، 50 دن کے بعد عمران خان مزید مضبوط ہوجائیں گے، آئندہ 50 روز پاکستانی سیاست کے لیے اہم ہیں، اپوزیشن کو پتہ لگ جائے گا، عمران خان سرخرو ہوں گے، کیوں کہ ان کے پاس موثر ہتھیار دیانت داری کا ہے۔
شیخ رشید نے کہا اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے بندے نہیں لا سکتی۔ اب یہ ہمارے اتحادیوں کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں۔ انہیں اپنے بندوں کا خیال کرنا چاہیے۔ شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں۔
اگلے 50 روز اہم ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے اگلے ایک سال تک 70 میگا کرپشن کیسز کے فیصلے آجائیں۔ طالبان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ یقین ہے طالبان افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے