
بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا کا کہنا ہےکہ اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ ملنا اور تہوار منانا پسند ہے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اداکارہ پریتی زنٹا کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے عیدکے تہوار کو منانے کے حوالے سے لکھا ہے۔اداکارہ کی جانب سے لکھا گیا کہ گزشتہ ہفتہ بہت مصروف گزرا، بہت سفر کے ساتھ ڈھیر ساری خوشیاں منائی گئیں۔انہوں نےکہا کہ تہواروں کے موقع پر انہیں بھارت واپس آنا پسند ہے اور عید کبھی مایوس نہیں کرتی، مجھے اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ ملنا اور تہوار منانا پسند ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ یہاں عید کی پارٹی کی کچھ جھلکیاں موجود ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما اور ان کے شوہر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں عید پارٹی کی دعوت دی تھی۔
واضح رہے اداکار سلمان خان کی بہن کی جانب سے بالی وڈ اسٹار کو عید پارٹی کی دعوت دی گئی تھی ۔