تازہ ترینشوبز

اپنی کارکردگی سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنا چاہتی ہوں۔ یشما گل

معروف اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی سستی شہرت پسند نہیں‘ اپنی کارکردگی سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنا چاہتی ہوں۔

ایک انٹرویو میں یشما گل نے کہا کہ فنکار کوہرنوعیت کاکردارادا کرناپڑتاہے تبھی وہ اپنے آپ کومنوانے میں کامیاب ہو جاتاہے۔ابتدائی طورپرمیرے کریئرمیں تیز طرار قسم کے کرداروں کی چھاپ رہی اب میں نے اس کو کسی حدتک کم کرنے کی کوشش کی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا رنگین ضرور ہے لیکن اچھا اور برا انسان اپنے اندر کی سوچ سے پروان چڑھتا ہے۔اداکارہ نے کہا آج کل اکثر نئی آنے والی اداکارائیں سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی چاہتی ہیں تاہم مجھے ایسی سستی شہرت پسند نہیں میں اپنی کارکردگی سے منزل پانا چاہتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے