آمنہ الیاس نے لاک ڈاؤن کے دوران خواتین کے مسائل سے پردہ اٹھا دیا
پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک نئی دلچسپ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور آئے دن اپنی دلچسپ اور مزاحیہ ویڈویوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں، فالوورز اور دوستوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
آمنہ الیاس کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک نئی ویڈیو میں خواتین کو لاک ڈاؤن کے دوران بیوٹی سیلون بند ہو نے کے نتیجے میں پیش آنے والے مسائل سے پردہ اُٹھایا گیا ہے۔
آمنہ الیاس کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک ایسی خاتون کا کردار نبھا رہی ہیں جو کہ اپنے چہرے سے غیر ضروری بالوں کی تھریڈنگ کے لیے بیوٹی پارلر ڈھونڈ رہی ہیں اور چہرے پر بالوں کی زیادتی کے سبب لڑکی کے بجائے لڑکا نظر آ رہی ہیں۔
آمنہ الیاس کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں بہترین اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی اُن کے مداح بھی خوب تعریف کر رہے ہیں۔
آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ گئے ہیں جن میں اُن مداح خوب قہقہے لگا رہے ہیں ۔