تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیزسائنس و ٹیکنالوجی

اُڑنے والی کار کی پہلی پرواز کامیاب

سلوواکیہ میں ’فلائنگ کار‘ یعنی کہ اڑنے والی کار نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’پرو ٹوٹائپ فلائنگ کار‘ نے سلوواکیہ کے دو ایئر پورٹس کے درمیان 35 منٹ طویل پرواز مکمل کر لی ہے۔
اڑنے والی یہ کار بی ایم ڈبلیو اور ہائبرڈ ایئرکرافٹ کے انجن کے طرز پر بنائی گئی ہے، اُڑنے والی یہ کار عام پیٹرول کی مدد سے ہی چلتی ہے جبکہ اس فلائنگ کار کو لینڈنگ کے لیے رن وے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلائنگ کار کو ایجاد کرنے والے مجدد کا نام پروفیسر اسٹیفن کلین ہے۔
پروفیسر اسٹیفن کلین کا ایجاد کی گئی فلائنگ کار سے متعلق کہنا ہے کہ یہ کار 8 ہزار 200 فٹ کی بلندی تک اُڑان بھر سکتی ہے ۔
اسٹیفن کے مطابق فلائینگ کار کو عام کار میں ڈھلنے میں صرف 2 منٹ 15 سکینڈ کا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ اس پر بیک وقت دو افراد سفر یا تقریباً 200 کلو گرام تک وزن لادا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d