پاکستان

او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد کا ایل او سی کا دورہ

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد نے چری کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفد کو ایل او سی پرموجودہ سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ وفد کو شہریوں کے تحفظ کیلئے کیے گئےانتظامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق او آئی سی ارکان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بھی گفتگو کی، وفد نے زمینی حقیقت کا مشاہدہ کروانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، وفد نےلائن آف کنٹرول کا دورہ کر کے وہاں صورتحال کو بہتر طور پر سمجھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: