تازہ ترینکھیل

اولمپک گیمزامریکا کی برتری کے ساتھ ختم، پرچم پیرس کے حوالے

ٹوکیو: 32ویں اولمپک گیمز امریکا کی برتری کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا۔ اولمپکس 2020 میں امریکا نے 39 طلائی تمغے حاصل کیے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ اختتامی تقریب میں اولمپک پرچم 2024 گیمز کے میزبان شہر پیرس کے حوالے کر دی گئی ، تقریب کے اختتام پر دلکش آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔ اختتامی تقریب میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کےسربراہ تھامس بیخ نے ٹوکیو اولمپکس کے اختتام کا اعلان کیا اس دوران افتتاحی تقریب کی طرح اسٹیڈیم خالی رہا ۔
23 جولائی سے 8 اگست تک ہونے والے اولمپکس 2020 میں امریکا نے 39 طلائی تمغے جیتتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کھیلوں کے آخری روز امریکا نے والی بال ، ٹریک سائیکلنگ اور باسکٹ بال میں 3 طلائی تمغے حاصل کیے۔
امریکا نے 39 گولڈ، 41 سلور اور 33 برانز میڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ چین 38 گولڈ ، 32 سلور اور 18 برانز میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا اور میزبان جاپان 27 طلائی تمغے جیت کر تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ برطانیہ نے 22 اور روسی ایتھلیٹس نے 20 سونےکے تمغے جیتے۔ ٹوکیو اولپکس کا 339 واں اور آخری طلائی تمغہ سربیا کی مردوں کی واٹر پولو ٹیم کے نام رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *