بین الاقوامیتازہ ترینصحت

انڈونیشیا : کورونا کی بھارتی قسم نے تباہی مچادی

انڈونیشیا میں کورونا کی بھارتی قسم نے تباہی مچادی ہے ۔
دارالحکومت جکارتا میں اسپتال بھرگئے اور بستر کم پڑگئے ، جس کے باعث مریض طبی امداد کا انتظار کرتے ہوئے دم توڑنے لگے۔
انڈونیشیا میں ڈیلٹا وائرس کے بیس ہزار سے زیادہ یومیہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت بھی بڑھ گئی ہے ۔
وزیر صحت کا کہنا ہے زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انڈونیشیا میں وبا کے آغاز سے لے کر اب تک کرونا وائرس سے 58 ہزار 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 21 لاکھ 56 ہزار ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d