پاکستانتازہ ترین

انسداد دہشت گردی کیس:عدالت نے خدیجہ شاہ اور دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کر دی

عسکری ٹاور حملہ کیس،انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ اور دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ملزموں کی ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے خدیجہ شاہ اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کر دی،جج اعجاز احمد نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کی سپورٹر خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کا عسکری ٹاور حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں،استدعا ہے کہ ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex