پاکستانسیاست

انتخابات بروقت ہونے چاہیں،الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان کرے:شہباز شریف

لاہور(سٹاف رپورٹر،نیوزایجنسیاں)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تصفیہ پر پہنچنے کی کوشش کی اور پی ٹی آئی کے ساتھ رائے ہو گیا تھا لیکن عمران خان نے ویٹو کر دیا، الیکشن کے انعقاد کا سوال توقعات نہیں بلکہ آئینی تقاضا ہے، انتخابات کا بروقت انعقاد ہونا چاہئے یہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے تاہم یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے اور ہم اس کی پابندی کریں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، اس انٹرویو کے دوران پاک ترک اور بھارت کے ساتھ تعلقات ، ملکی اقتصادی بحران سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انٹرویو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کو ایک بار پھر زبردست کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے کسی شک و شبہ کے بغیر ثابت کیا ہے کہ وہ ایک زبردست مقابلہ کرنے والی شخصیت ہیں، وہ ایک عظیم سیاستدان اور رہنما ہیں، ترکیہ کی عوام نے ان پر غیرمتزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔عوام، میری حکومت اور مجھ سمیت ہم سب بہت خوش اور اس شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں، میں اپنے بھائی رجب طیب اردوان کے ساتھ بہت قربت سے مل کر کام کرنے کا متمنی ہوں تاکہ ہم اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی روابط میں اضافہ کریں۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس گیا ہے، مہنگائی اتنی ہےکہ غریب آدمی کا 50 ہزار میں بھی گزارہ نہیں ہوتا۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سبزہ زار میں سپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج میں نےشانداراسپورٹس کمپلیکس کاافتتاح کیا،2018کےالیکشن میں دھاندلی سےایک فسطائی حکومت آئی، ترقی کےسارےمنصوبےٹھپ ہوکررہ گئے،پی ٹی آئی کے4سالہ دورمیں ترقی کو ختم کیاگیا، چین کے لگائے گئے تمام منصوبوں کو ختم کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کے بیٹے اور بیٹیوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی خاتمہ کیا گیا، 14 اسپورٹس کمپلیکس میں سےآج پہلےکاافتتاح کیا ہے،سپورٹس کمپلیکس میں سبزہ زارکےرہائشیوں کےلیےکوئی فیس نہیں،میں نےبجٹ کےلیےدن رات کام کیا، غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس گیاہے،شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت نےآئی ایم ایف معاہدےکوتوڑدیا،روس یوکرین جنگ سےدنیامیں اشیاء کی قیمتیں زیادہ ہو گئیں، تیل کی قیمتیں آج بھی آسمانوں سےباتیں کررہی ہیں،ایک شخص کی توجہ اپوزیشن کو جیلوں میں بھجوانےپرتھی،مہنگائی اتنی ہےکہ غریب آدمی کا50ہزارمیں بھی گزارہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نےتنخواہوں میں ایک سے16 گریڈ تک 35 فیصد اضافہ کیا، 16 سے 22 گریڈ تک ہم نے 30 فیصد تنخواہ میں اضافہ کیا، کورونا کے وقت دنیامیں گیس کی قیمتیں زمین بوس ہوگئی، اس وقت کےوزیراعظم نےعوام کواس کاکوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں،امید ہےآئی ایم ایف سے معاہدہ اسی مہینے میں ہوگا، آئی ایم ایف معاہدےمیں تاخیرہوئی توعوام سےخطاب کروں گا،9مئی کاواقعہ دشمن کی دشمنی سےکم نہیں تھا، بڑےبڑے واقعات ہوئےکبھی کسی نےفوجی تنصیبات پرحملہ نہیں کیا، 9مئی واقعات میں جوملوث ہیں ان کوقانون کےمطابق سزا ملے گی ، آئندہ پاکستان میں رہتی دنیا تک کوئی ایسی عمل نہ کرسکے، جوملوث ہیں ان کو قانون کے مطابق سزا ملے گی، نوازشریف کی قیادت میں ہم سب ملک میں سیاسی استحکام لائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex