شوبز

امید ہے نئے گیت مداحوں کو پسند آئینگے، ،شبانہ،شازیہ کوثر

موسیقی کی دنیا کی نامور گلوکارہ بہنیں شبانہ کوثر اور شازیہ کوثر عید پر نئے گیت ریلیز کرنے جارہی ہیں، کہتی ہیں امید ہے کہ نئے گانے موسیقی کے دیوانوں کا دل جیت لیں گے۔ شبانہ کوثر اور شازیہ کوثر گزشتہ روز اپنے گانے کی ویڈیو شوٹنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھی۔دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ 40 فلموں کیلئے گایا، نِگار ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ گانا ’او صنم‘ فلم ’چور مچائے شور‘ میں اداکارہ ریما پر فلمایا گیا تھا، جس نے بہت مقبولیت حاصل کی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ دنیا کے درجنوں ممالک میں شوز کرچکے ہیں، بھارتی نامور گلوکار سونو نِگم کے ساتھ بھی شوز کیے، ساجد واجد، شریا گھوشال، کمار سانو کے ساتھ بھی پرفارم کیا۔انکا کہنا تھا کہ ہمارا ایک گیت ’زندگی کو گزارنے کے لیے تم سے ملنا بہت ضروری ہے‘ بھارت کی فلموں میں کاپی کیا گیا۔ یہ گانا میں نے اور شفیق رحمان نے گایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اب 2024 میں دو تین نئے گیت تیار کیے ہیں، جس کی ویڈیوز شوٹ کی جارہی ہے، یہ رومانوی گیت عید کے موقع پر ریلیز کیے جائیں گے۔شبانہ کوثر اور شازیہ کوثر نے بتایا کہ موسیقی کو اب سننے سے زیادہ دیکھا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔ ہم دونوں بہنوں کو پہچاننے میں اکثر فینز دھوکا کھا جاتے ہیں۔ شبانہ کو شازیہ اور شازیہ کو شبابہ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ہمارے نئے گیت موسیقی کے دیوانوں کے دل جیت لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex