امیتابچن کے گھر سمیت تین ریلوے اسٹیشنوں پر بم، ممبئی میں تھرتھلی مچ گئی
ممبئی : بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی کے تین ریلوے اسٹیشنز پر بم کی اطلاع نے تھرتھلی مچا دی. جس کے بعد بھارت کے ساحلی شہر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ پولیس کے مرکزی کنٹرول روم کو نامعلوم شخص کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ممبئی کے بائیکولا، چھترپتی شیواجی مہاراج (سی ایس ایم ٹی) اور دادر ریلوے اسٹیشنز سمیت جوہو میں امیتابھ بچن کے گھر بم نصب کیے گئے ہیں۔
مشکوک فون کال کے بعد جوہو کی مقامی پولیس، ریلوے پولیس، انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاش شروع کر دی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس کے بعد معلوم ہوا کہ اطلاع جھوٹی تھی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس نے اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے کے اطراف کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے اور غلط خبر دینے والے شخص کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔