امریکی کونسلیٹ لاہور کے کونسل جنرل ولیم کے میکانیول نے گزشہ دنوں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کیتھلین گیبلسکو پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف، پال گار پبلک آفیئرز آفیسر اور آمنہ انس ماہر معاشیات بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بہاولنگر کیمپس آمد پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور انہیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تمام کیمپسز میں جاری تدریسی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 7 کیمپسز بہاول پور ڈویژن کے تینوں اضلاع بہاول پور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں پھیلے ہوئے
ہیں۔ یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کی تعداد 65ہزار سے زائد ہے جنہیں 1800فیکلٹی ممبران 148 شعبہ جات میں تدریس دے رہی ہیں۔ بہاولنگر کیمپس 2005 میں قائم ہوا۔ اس کیمپس کی منچن آباد روڈ پر کلاسز کا آغاز 2010 میں ہوا۔ اسوقت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر میں 8500 سے زائد طلباء وطالبات 24 شعبہ جات میں زیر تعلیم ہیں جبکہ اساتذہ کی تعداد 105 ہے۔ کیمپس کے تدریسی بلاک کو حال ہی میں توسیع دی گئی ہے اور گیسٹ ہائوس، طالبات کا ہاسٹل اور واٹر ٹینک وغیرہ تعمیر کیے گئے ہیں۔ جناب ولیم کے میکانیول نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ترقیاتی منصوبوں،صوبہ پنجاب اورملک کے دیگر علاقوں سے آئے ہوئے طلباء کا تنوع اور تمام کیمپسز میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں اورگزشتہ چند برس کی بہترین کارکردگی پر یونیورسٹی قیادت اور انتظامیہ کی تعریف کی۔ اس موقع پر امریکی تعلیمی اداروں اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے مابین تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کے لیے اشتراک وتعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی جنرل کونسل نے فیکلٹی افسران اور اساتذہ سے تبادلہ خیال کیا اورکیمپس میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے جناب ولیم کے میکانیول اور دیگر حکام کا بہاولنگر کیمپس آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں بہاول پور کیمپسز کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر خزانہ دار، ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر رفاقت علی، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز وچیئرمین شعبہ سوشل ورک، رضوان مجید ڈائریکٹر آئی ٹی، شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکشنز، ڈاکٹر اظہر حسین ڈائریکٹر ایلومینائی افیئرز،مکشوف احمد ڈائریکٹر اکیڈمکس، فرخندہ تحسین ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، شہزاد آصف قریشی پراجیکٹ ڈائریکٹر،عارف رموز ایڈیشنل رجسٹرار، ظفر عباس ایڈیشنل رجسٹرار، فصیح الدین گیلانی ایگزیکٹو انجینئر، اسد علی ایڈیشنل ڈائریکٹر اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔