بین الاقوامیپاکستان

امریکہ کی پاکستان کے لئے سفری پابندیوں میں نرمی

واشنگٹن :امریکہ نے پاکستان کے لئے سفری پابندیوں میں نرمی کردی.تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے سفر نہیں کریں سے اپ گریڈ کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کریں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ پاکستان کو لیول فور سے لیول تھری میں شامل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی اور انسداد عسکریت پسندی کے لیے مؤثر آپریشنز کیے، 2014 کے بعد سے پاکستان کا سیکیورٹی ماحول بہتر ہوا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ بڑے شہروں خاص طور پر اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ حفاظتی وسائل اور بنیادی ڈھانچے موجود ہیں اور ان علاقوں میں سیکیورٹی فورسز ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں ہنگامی صورتحال کا جواب دینے کے لیے زیادہ فعال ہو سکتی ہیں۔ اگرچہ خطرات اب بھی موجود ہیں لیکن اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کم ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d