بین الاقوامی
امریکہ:شہری نے 2لاکھ ڈالر لوگوں کی مدد کے لئے سڑک پر پھینک دیے

اوریگون:امریکی شہری نے 2لاکھ ڈالر لوگوں کی مدد کے لئے سڑک پر پھینک دیے
امریکہ میں شہری نے تیز رفتار شاہراہ پر جان بوجھ کر 2 لاکھ ڈالرز پھینک دیئے تاکہ لوگوں کی مدد ہو سکے تاہم پولیس نے اس معاملے کو خطرناک عمل قرار دے دیا۔
اوریگن اسٹیٹ پولیس کے مطابق کولن ڈیوس مِک کارتھی نے انٹراسٹیٹ 5 پر یوجین کے علاقے کے پاس 192 میل کے نشان پر یہ رقم گاڑی کی کھڑکی سے باہر پھینکے تھے۔
پولیس کے مطابق یہ ایک خطرناک عمل تھا لیکن کولِن پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔ اگرچہ اسے شاہراہ کے ٹریفک بہاؤ میں مداخلت اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کا جرم عائد کیا جاسکتا تھا۔