بین الاقوامی
امریکا کے ساتھ تصادم ناقابل برداشت تباہی ہوگا، ہم مذاکرات کے خواہاں ہیں: چین

بیجنگ (نیوزایجنسی )چین کے وزیر دفاع لی شانگفو نے ایشیا کے اعلیٰ سیکیورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تصادم ایک ’’ناقابل برداشت تباہی‘‘ ہوگا لیکن ان کا ملک تصادم کے بجائے بات چیت کا خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے شانگفو لی نے کہا کہ دنیا اتنی بڑی ہے کہ چین اور امریکا دونوں ایک ساتھ ترقی کرسکیں، یہ ریمارکس اس وقت دیے جب انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب سے براہ راست بات چیت کے لیے ملنے سے انکار کر دیا۔مارچ میں چین کا وزیر برائے قومی دفاع نامزد ہونے کے بعد اپنے پہلے اہم بین الاقوامی خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’چین اور امریکا کے نظام مختلف ہیں اور دونوں بہت سے دوسرے طریقوں سے بھی مختلف ہیں۔