تازہ ترینشوبز

امریکا نے راحت فتح علی خان کو ویزا کرنےسےانکار

2015 سے 2023 کے درمیان امریکا میں حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے گلوکار راحت فتح علی خان کو کنسرٹ میں شرکت کیلئے ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

راحت فتح علی خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پروموٹرز سے رابطہ کرکے ان سے ٹیکسوں کی ادائیگی کے مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کیلئے کہا ہے اور اس کے بعد یہ دستاویزات سفارت خانے میں جمع کرائی جائیں گی۔گلوکار نے کہا کہ انہوں نے رواں سال امریکا کا دورہ کیا تھا اور اگر مذکورہ عرصہ کے ٹیکسوں کی ادائیگی نہ کی ہوتی تو سفارت خانہ پہلے ویزا جاری نہ کرتا، ان ہتھکنڈوں کے ذریعے انہیں اور ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

راحت فتح علی خان نے رواں ماہ 18 نومبر 2023 کو ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکا کے زیر اہتمام میوزیکل شو میں شرکت کیلئے امریکا جانا تھا۔کنسرٹ کی بکنگ راحت فتح علی خان کے پروموٹر ریحان صدیقی کے ذریعے کرائی گئی تھی، پروموٹر نے ہی گلوکار کے ویزے کیلئے درخواست دی اور ضروری دستاویزات سفارت خانے کو فراہم کیں تاہم سفارت خانے نے گلوکار کو 2015-23 کے دوران اُن کی امریکی آمدنی پر ٹیکس کے معاملات کی وجہ بتاتے ہوئے ویزا دینے سے انکار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے