امریکا نے بگرام ایئربیس خالی کردیا، طالبان کا خیر مقدم
طالبان نے امریکا کی جانب سے بگرام ایئربیس خالی کرنے کا خیر مقدم کیا ہے ۔
خبرایجنسی ذرائع کے مطابق ترجمان طالبان کاکہنا ہے کہ امریکی افواج کا انخلاء افغانوں کیلئے مستقبل سے متعلق فیصلہ کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔
واضح رہے کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کا انخلا ء جاری ہے، نیٹو اور امریکی افواج بگرام ایئربیس سے چلی گئی ہیں، امریکا نے20سال بعد بگرام ایئر بیس افغان افواج کے حوالے کیا ہے۔
امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ بگرام ایئر بیس مکمل طورپر افغان نیشنل سکیورٹی ڈیفنس فورس کے حوالے کردی گئی ہے ۔
بگرا م ایئربیس دو دہائیوں سے افغانستان میں امریکی اسٹریٹیجک آپریشن اور طالبان کیخلاف کارروائیوں کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی تھی۔
امریکی فوج اور نیٹو افغانستان میں 20 سال کی فوجی شمولیت کو ختم کرنے کے آخری مراحل میں ہیں ، 11 ستمبر کی ڈیڈ لائن تک تمام فوجی انخلاء مکمل کرلیا جائے گا۔