پاکستانتازہ ترینسیاست

الیکشن ہر صورت اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے: شہباز شریف

سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن ہر صورت اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، نواز شریف میرے لیڈر ہیں اور میں اُن کا کارکن ہوں، مینڈیٹ ملا تو نواز شریف ہی وزیر اعظم بنیں گے۔

شہباز شریف نےنجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں فجر کی نماز پڑھ کر فارغ ہوا تو آئی ایم ایف کی ایم ڈی کی کال آگئی کہ پاکستان کے ساتھ معاہدہ بحال ہوگیا، یہ میرے لیے سب سے بڑی خوشی تھی۔اُنہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعظم سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچالیا،شہباز شریف نے کہا کہ16ماہ دن رات محنت کی کہ عوامی بھلائی کے لیےکچھ کر سکوں، سیاست میں ضد سے نہیں، معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے الیکشن میں اتحاد ممکن ہے، وزیر اعظم ہاؤس کے تمام اخرجات خود اپنی جیب سے ادا کیے ،مجھ پر تو سیاسی مقدمات بنے، سب کچھ برداشت کر لیا لیکن بیٹی اور بھتیجی کو بھی عدالتوں اور جیلوں میں گھسیٹنا ناقابل برداشت تھا۔
شہباز شریف نے بتایا کہ مجھے کھانے میں دال روٹی بہت پسند ہے اور کھانا پکانا بالکل نہیں آتا،‎اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجھے سوئمنگ کا شوق ہے، ڈاکٹروں نے بھی یہی تجویز کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex