پاکستانتازہ ترین

الیکشن فنڈز کا معاملہ: قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(وقائع نگار )سپریم کورٹ کی ہدایت پر پنجاب میں الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوسی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رکن قومی اسمبلی قیصر شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف پنجاب میں الیکشن کروانے کیلئے اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری احکامات کا قانونی جائزہ لیا جائے گا۔
اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک اور آڈیٹر جنرل کو خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر تجارت سید نوید قمر کو بھی دعوت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: