پاکستانتازہ ترین

الیکشن جتنے غیر متنازعہ ہونگے اتنا ہی بہتر ہے، شاہد خاقان عباسی

سابق وفاقی وزیر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 35 سال سے ن لیگ سے منسلک رہا، پارٹی پالیسی سے اختلاف ہے جس پر علیحدہ ہوا ہوں، نواز شریف میرے قائد تھے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن چھوڑا ہے سیاست نہیں، یہ الیکشن بے مقصد ہو چکا ہے۔ الیکشن جتنے غیر متنازعہ ہونگے اتنا ہی بہتر ہے، کسی کی سپورٹ سے ملک نہ پہلے چلا نہ چلے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج کی 3 بڑی جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں، سیاسی جماعتوں کے پاس عوام کے مسائل کا حل نہیں۔ پہلے کی طرح یہ سسٹم زیادہ دیر نہیں چلے گا، الیکشن کے دوران ہراس کر رہے ہیں۔

سابق لیگی رہنما نے کہا کہ الیکشن کے دوران نمائندوں کو طلب کر رہے ہیں۔ ابھی بھی وقت ہے کہ اس الیکشن کو غیر متنازعہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 5 سال سے نیب کے چکر لگا رہے ہیں، نیب کو کہا کہ پنجاب کی کرپشن سے میرا کیا تعلق ہے۔ نیب اور اینٹی کرپشن سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال ہورہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کو ایک سانحہ سمجھتا ہوں۔ 9 مئی کہاں ہے، آج تو 9 فروری آنے کو ہے، ذمہ داروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex