پاکستان

اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا. عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وباء کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا۔ میں این سی او سی کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جس نے کورونا وباء کے خلاف ہماری حکمت عملی کا مرکزی کردار ادا کیا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کورونا وباء کے خلاف ہماری حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا، اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وباء کے بدترین اثرات سے محفوظ رہا،
اس سے قبل وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی بنائی ہوئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لیا، مشین وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے بنائی گئی، جس کی تیاری پر شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، لگتا ہے آئندہ ایسے انتخابات ہوں گے جس کے نتائج تمام امیدوار قبول کریں گے۔


وزیراعظم نے اولمپک میں دوڑ کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے نوجوان ریس دیکھیں اور سبق سیکھیں، اس ویڈیو میں وہ سبق ہے جو کھیلوں نے مجھے سکھایا، آپ تب ہارتے ہیں جب آپ ہار مانتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *