پاکستانتازہ ترین

اللّٰہ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی۔

یہ بات چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم نے کمرۂ عدالت میں ختم القرآن کی تقریب میں کہی ہے۔

ختمِ القرآن کے موقع پر ملک میں امن و خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔یف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم نے کہا کہ کچھ عرصے میں ہزار ایسی درخواستیں سنیں جو دوسرے صوبوں سے آئیں، اللّٰہ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ 2021ء میں ختم القرآن با ترجمہ شروع کیا تھا، جسٹس شکیل احمد بھی میرے ساتھ تھے، ہم نے یہ سلسلہ شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمارے ملک کو امن کا گہوارہ بنا دے، ہمارے ملک پر رحم کرے، حالات بہتر کرے، دعا ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف کا بول بالا ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ پشاور ہائی کورٹ میں جو بھی آئے گا اس کو انصاف ملے گا، یہاں آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex