شوبز

الجھن پر الجھن، شلپا سیٹھی اورماں کا فراڈ بھی سامنے آگیا

لکھنو: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کی ماں سنندا کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ویلنیس سینٹر کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا۔۔ اس معاملے پر لکھنو کے حضرت گنج اور وبھوتی کھنڈ تھانے میں دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اب لکھنو پولیس نے ان دونوں ہی معاملوں میں جانچ تیز کر دی ہے۔
لکھنو پولیس کی ایک ٹیم ممبئی پہنچ گئی ہے جبکہ دوسری ٹیم بھی ممبئی پہنچے گی اور دونوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اگر معاملے میں دونوں کا کردار پایا جاتا ہے تو گرفتاری بھی ممکن ہے۔
اداکاری کے علاوہ شلپا شیٹی آیوسس ویلنیس سینٹر نام سے ایک فٹنس چین بھی چلاتی ہیں۔ اس کمپنی کے چیئرمین شلپا شیٹی ہیں جبکہ ان کی ماں سنندا ڈائریکٹر ہیں۔ الزام ہے کہ ویلنیس سینٹر کی برانچ کھولنے کے نام پر شلپا شیٹی اور ان کی ماں نے دو لوگوں سے کروڑوں روپے لئے لیکن جو وعدہ کیا گیا تھا اسے پورا نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ شلپا سیٹھی کو ان دنوں اپنے شوہر کے فحش فلموں کے کیس کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے ایسے میں فراڈ کے مقدمے نے ان کی نیندیں اڑا دی ہیں. فراڈ کا معاملہ بھی سامنے آ گیا ہے ل.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d