بین الاقوامی

افغان فضائیہ کا پائلٹ، ڈپٹی گورنر کاپیسا حملے میں ہلاک

افغانستان کے مختلف اضلاع میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، حملوں میں افغان ایئر فورس کا پائلٹ اور کاپیسا کے ڈپٹی گورنر کو ہلاک کر دیا گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے ضلع بگرام میں افغان ایئر فورس کا پائلٹ فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ کاپیسا کے ڈپٹی گورنر عزیز الرحمٰن تواب طالبان کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔
افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ کاپیسا کے ڈپٹی گورنر عزیز الرحمٰن تواب گزشتہ روز ضلع نجراب میں ہلاک ہوئے تھے۔
پروان کے گورنر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبہ پروان کے ضلع شیخ علی کا قبضہ طالبان سے واپس لے لیا ہے، ضلع شیخ علی کے نواح میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز افغان فورسز سیغان، کہمرد اور چخانسور کے اضلاع کا قبضہ طالبان سے واپس لے چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: