بین الاقوامیتازہ ترین

افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا 90 فیصد سے زائد مکمل، پینٹاگون

پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے اپنی 90 فیصد سے زائد فوج اور سازو سامان کا انخلا مکمل کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کی جانب سے امریکی افواج کے 11 ستمبر تک انخلا کے اعلان کیا گیا تھا تاہم حتمی تاریخ سے دو ماہ قبل ہی پینٹاگون نے 90 فیصد انخلا مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکا افغانستان میں تقریباً 20 سالوں سے جنگ میں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق امریکی فوج نے بڑے کارگو طیاروں کے ذریعے سامان کو ملک سے باہر روانہ کیا۔
تقریبا 17 ہزار ایسے سامان جو افغان فوج کو نہیں دیے جانے تھے وہ بھی تباہ کرنے کے لیے ڈیفنس لاجسٹک ایجنسی کے حوالے کردیے گئے ہیں۔
امریکی فوج نے باضابطہ طور پر 7 سہولیات افغان فوج کے حوالے کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: