شوبز
افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر روک لیا

لاہور: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے مشہور کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر روک لیا۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو روک کر ان سے پوچھ گچھ کی، جس کے جواب میں افتخار نے موقع پر ہی ٹیکس ادا کردیا۔
اس موقع پر افتخار ٹھاکر نے کہا کہ بینکوں کی موبائل ایپ نے آسانیاں پیدا کر دی ہیں اور موقع پر ہی ٹیکس ادا کر کے پریشانی سے بچا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایکسائز اہلکار اپنا کام کر رہے ہیں وہ اگر روکیں تو غصہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنی غلطی تسلیم کر لینی چاہیے۔