
پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو جیل کے عقبی دروازے سے پرائیویٹ گاڑی میں لے جایا گیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اعجاز چوہدری کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔